9 ستمبر 2015 - 13:39
ایران اور میکسیکو توانائی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے

میکسیکو کے وزیر محنت اور سماجی بہبود نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید آ گے لے جا سکتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میکسیکو کے وزیر محنت اور سماجی بہبود نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبوں میں اپنے تعاون کا مزید آگے لے جاسکتے ہیں.

يہ بات 'الفانسو ناوارتے پريدا' نے تہران ميں ايراني وزير پيٹروليم 'بيژن نامدار زنگنہ' كے ساتھ ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني وزير تيل كے ساتھ تيل كي صنعت ميں مشتركہ تعلقات بڑھانے اور اس حوالے سے دونوں ممالك كے حكام كے درميان مذاكرات منعقد كرنے كے حوالے سے بات چيت ہوئي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ميكسيكو توانائي ميدان ميں مختلف منصوبے چلانے كي خواہش ركھتا ہے اور ہم سمجھتے ہيں كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ميكسيكو توانائي شعبوں ميں اچھے تعلقات قائم كرنے ميں صلاحيت ركھتے ہيں.
ميكسيكو كے وزير ليبر اور سماجي بہبود گزشتہ پير كے روز اپنے ايراني ہم منصب 'علي ربيعي' كے ساتھ بھي ملاقات كي جس ميں انہوں نے بتايا ہے كہ ہم ايران كے ساتھ اقتصادي اور سماجي شعبوں ميں تعاون بڑھانا چاہتے ہيں.
يہ بات قابل ذكر ہے كہ ميكسيكو كے وزير محنت اور سماجي بہبود ايسے وقت ميں ايران كے دورے پر آئے ہيں كہ گزشتہ دس سالوں كے كسي بھي ميكسيكو وزير كا يہ ايران كا پہلا دورہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲